پشاور(قدرت روزنامہ) نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے گورنر کے پی غلام علی نے حلف لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں کے پی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بابراعوان، اعظم سواتی اور دیگر بھی موجود تھے۔
حلف کی تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی گورنر ہاؤس پہنچی، اس دوران بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی، مہمانوں کی کرسیوں پر کارکنوں نے قبضہ کرلیا، ارکان اسمبلی کی سیٹوں پر بھی کارکنان بیٹھ گئے۔ مہمانوں کی کرسیاں خالی کرنے کے لیے اسٹیج سے بار بار اپیل ہوئی تاہم کارکنان نے سنی ان سنی کردی جس پر نومنتخب ارکان نے کھڑے ہوکر تقریب میں شرکت کی، ایم پی اے کو بھی جگہ نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کی جانب سے ایک روز قبل صوبائی نگران کابینہ تحلیل ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گورنر نے نگران وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر نگران کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…