زونگ فورجی کا بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں مفت سروسز کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے گوادر سمیت صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں طوفانی بارشوں سے آنے والی شدید تباہی کے دوران تمام متاثرہ علاقوں میں مفت سروسز کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ افراد ایک دن کے لیے آن نیٹ منٹس حاصل کرنے کے لیے *9090# ڈائل کرکے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں اور آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے پیاروں سے رابطہ یقینی بناسکتے ہیں۔
اس میں متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے لیے پاکستان کے تمام زونگ نمبروں پر کم از کم بیلنس کی کسی شرط کے بغیر مفت کالز شامل ہیں۔ مزید برآں، کمپنی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں اور کسی بھی صارف کو ان کی موبائل سروسز میں بندش یا نیٹ ورک میں رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اس سروس کی مدد سے اب سیلاب متاثرین اپنی حفاظت اور ٹھکانے کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کرسکتے ہیں۔