پاکستانی قوم جاہل ہے کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتی، نعمان اعجاز


لاہور(قدرت روزنامہ) اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہماری قوم جاہل اور احساس کمتری میں مبتلا ہے . ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے نجی چینل کو انٹرویو میں پاکستانی عوام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ہماری قوم جاہل ہے .

یہاں لوگ کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے . کوئی خوش یا خوشحال ہو تو اسے دیکھ کر حسد کرتے ہیں . یہ اللہ پاک کا معجزہ ہے کہ ایک جیسے 26 کروڑ ایک ہی جگہ جمع کردئیے .
سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بزرگ کہتے تھے کہ کام پر وضو کرکے جانا چاہیے تاکہ برکت ہو . میں بھی وضو کر کے اداکاری ہوں . مجھے پتا ہے کہ لوگ اب اس پر بھی تنقید کریں گے کہ وضو کرکے نامحرم عورتوں کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتا ہوں .
نعمان اعجاز نے کہا کہ جب بھی لوگوں کو دوسرے کا حق مارتے دیکھتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے . اسی وجہ سے ایک وقت تھا کہ اللہ تعالیٰ سے اداکاری چھوڑنے کی دعا کرتا تھا . یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں