مریم نواز کی ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دے دی . لاہو رمیں مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو اور محکمہ صحت کی اپ گریڈیشن پر غور کیا گیا .


اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دی . اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کوئی اسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں .
مریم نواز نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کا پلان طلب کرلیا . وزیراعلیٰ پنجاب کی اسپتالوں میں عوام کی رہنمائی کےلئے اردو سائن بورڈز لگانے اور عوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی .
مریم نواز نے صحت کی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کےلئے فیلڈ اسپتال پلان طلب کرلیا . دوران اجلاس ہر ضلع میں دل، کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کےلیے میڈیکل سینٹر کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں