لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دے دی۔لاہو رمیں مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو اور محکمہ صحت کی اپ گریڈیشن پر غور کیا گیا۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دی۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کوئی اسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔
مریم نواز نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کا پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی اسپتالوں میں عوام کی رہنمائی کےلئے اردو سائن بورڈز لگانے اور عوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز نے صحت کی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کےلئے فیلڈ اسپتال پلان طلب کرلیا۔ دوران اجلاس ہر ضلع میں دل، کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کےلیے میڈیکل سینٹر کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…
لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…