ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ اور دو وزارتیں ملنے کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو سندھ کی گورنرشپ اور دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن آئی ٹی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ کی گورنرشپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے پائی جاتی ہیں، ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے جبکہ دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے۔
ایم کیو ایم نے 5 وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا، ن لیگ نے ایم کیو ایم کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور حج کی وزارت کی پیشکش کی تھی، دو وزارتوں کی پیشکش پر ایم کیو ایم نے وزارتیں لینے سے معذرت کر لی تھی۔