وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے دورہ گوادر پر عوام کا شدید احتجاج، شاہراہ بند کردی

گوادر(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے دورے کے موقع پر گوادر کے مکینوں کا شدید احتجاج، ٹی ٹی سی کالونی کے مکینوں نے ایئرپورٹ روڈ طاہری پلازہ کے مقام پر بلاک کردیا . مظاہرین نے گوادر میں سیلابی صورتحال میں حکومتی کارکردگی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا .

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 روز سے ہمارے گھر 5 سے 6 فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے تسلیاں دینے کے سوا عملی اقدامات نہیں کیے جارہے . طوفانی بارش سے وسیع اراضی زیر آب اور شاہرائیں بند ہیں جس کے باعث راشن کی قلت پیدا ہوگئی ہے . گوادر کے عوام شدید مشکل حالات سے دوچار ہیں . انہوں نے مطالبہ کیا کہ طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور متاثرین کو مصیبت سے نکالا جائے .

. .

متعلقہ خبریں