وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے دورہ گوادر پر عوام کا شدید احتجاج، شاہراہ بند کردی

گوادر(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے دورے کے موقع پر گوادر کے مکینوں کا شدید احتجاج، ٹی ٹی سی کالونی کے مکینوں نے ایئرپورٹ روڈ طاہری پلازہ کے مقام پر بلاک کردیا۔ مظاہرین نے گوادر میں سیلابی صورتحال میں حکومتی کارکردگی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 روز سے ہمارے گھر 5 سے 6 فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے تسلیاں دینے کے سوا عملی اقدامات نہیں کیے جارہے۔ طوفانی بارش سے وسیع اراضی زیر آب اور شاہرائیں بند ہیں جس کے باعث راشن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گوادر کے عوام شدید مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور متاثرین کو مصیبت سے نکالا جائے۔

Recent Posts

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت…

1 min ago

پشاور؛ سکیورٹی فورسز کا حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

7 mins ago

پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں،یوسف رضا گیلانی

لاہور(قدرت روزنامہ)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرنے…

15 mins ago

ماڈل عائشہ شوکت کی شوہر کیلئے غیر حقیقی ڈیمانڈز،آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )حال ہی میں ایک شو میں واسع چودھری نے ماڈل عائشہ شوکت…

33 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس…

44 mins ago

پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ: قبائلی تصادم امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ پاپوا نیو گنی میں تباہ کن…

1 hour ago