کراچی کی سردی میں کمی کب آئے گی؟
کراچی (قدرت روزنامہ)شہرِ قائد کراچی میں جاری شدید سردی کی لہر میں 6 مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری سردی کی نئی لہر میں 6 مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 جبکہ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس دوران مشرق اور شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔