کراچی : دلہن نے پستول کی گولی نگل لی
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں دلہن نے پستول کی گولی نگل لی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کے مطابق پستول صاف کرنے کے لیے گولیاں باہر رکھی تھیں، اہلیہ نے مذاق میں گولی منہ میں رکھی جو اندر چلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسرے میں گولی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔