امبانی کی شادی، جیا بچن غصہ کرنے کے بجائے میڈیا کو دیکھ کر مُسکرا دیں


گجرات(قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی (پری ویڈنگ) کی تقریب میں بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن بھارتی میڈیا پر غصہ کرنے کے بجائے مُسکرا دیں جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے جس میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، امریکی گلوکارہ ریانا، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی، بلیک راک کے شریک بانی لیری فنک، آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کیون رڈ اور ایوانکا ٹرمپ، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر، کرکٹرز مہندر سنگھ دھونی اور ڈوین براوو نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔
ان کے علاوہ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، بچن فیملی، کپور خاندان، کترینہ کیف، رجنی کانت، رانی مکھرجی، بھارتی میوزک اسٹارز سمیت دیگر معروف بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ہر طرف اس پری ویڈنگ کے چرچے ہورہے ہیں کیونکہ یہ رواں سال کی بھارت کی سب سے بڑی شادی ہونے والی ہے۔
انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو جیا بچن کی ہے جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ اس بار اداکارہ کو بھارتی میڈیا کے سامنے کچھ الگ ہی انداز میں دیکھا گیا۔جیا بچن اپنے غصے کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، وہ ہمیشہ تقریبات میں بھارتی میڈیا پر غصہ کرتی ہیں اور اُنہیں ڈانتی بھی ہیں لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیا بچن پہلے بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز کو دیکھ کر مُسکراتی ہیں اور پھر چہرے پر مُسکراہٹ لیے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔ جیا بچن کو پہلی بار بھارتی میڈیا کے سامنے مُسکراتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ جیا بچن کو مُسکراتا ہوا دیکھنا کافی عجیب اور حیران کُن ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)


واضح رہے کہ بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔