محمود خان اچکزئی نے ڈھائی کنال سرکاری اراضی پر چار دیواری لگا کر قبضہ کر رکھا تھا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے ڈھائی کنال سرکاری اراضی پر چار دیواری لگا کر قبضہ کر رکھا تھا۔گزشتہ شب کوئٹہ کے کواری روڈ پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق صدارتی امیدوار محمودخان اچکزئی کی رہائش گاہ کےقریب خالی پلاٹ واگزار کرالیا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق محمودخان اچکزئی پر ڈھائی کنال سرکاری اراضی پرچار دیواری لگاکرقبضہ کرنے کا الزام ہے۔
کارروائی کے دوران کارسرکارمیں مداخلت اوراسسٹنٹ کمشنر پر اسلحہ تاننے پر ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جنرل سیکرٹری پشتونخوا میپ عبدالرحیم کا بیان سامنے آیا تھا کہ کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کے گھر پرچھاپہ مارا گیا اور ان کے ایک محافظ کو گرفتار کیاگیا، محمود خان اچکزئی کوقومی اسمبلی میں خطاب کی سزادی گئی۔ اس واقعے کے بعد پشتونخوا میپ کی جانب سے ملک گیراحتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔