بلوچستان میں سیلابی صورتحال، 6 مارچ سے شروع ہونیوالا سبی میلہ موخر کردیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارش کی صورتحال کے پیش نظر 6 مارچ سے شروع ہونے والا سبی میلہ مو¿خر کردیا گیا . بلوچستان حکومت نے میلے کو مو¿خر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا .

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث سبی میلہ مو¿خر کیاگیا . خیال رہے کہ سبی میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے مویشی لائے جاتے ہیں . سبی میلے میں مویشی و زرعی نمائش، سرکس، میوزیکل شو، مینا بازاراور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں