اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ایکس کی بندش پر پی ٹی اے اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایکس( ٹویٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا ایکس بند ہے؟۔
وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ 17 فروری سے ایکس بند ہے، اس معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں آج توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہونی ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔