پختونخوا؛ پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 اہل کار شہید


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 اہل کار شہید ہو گئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے تورہ نپہ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس میں فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہل کار شہید اور ایک زخمی ہوگیا .


دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہل کاروں کی لاشوں اور زخمی اہل کار کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے . دوسری جانب ٹانک میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے .
پولیس کے مطابق پنگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، جس میں ایس ایچ او سمیت دیگر اہل کار موجود ہیں . ابتدائی اطلاعات کے مطابققریبی تھانے کے ملازمین سمیت شہر سے بھاری پولیس نفری جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئی ہے .
پولیس اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے . اطلاع ملنے کے فوراً بعد بکتر بند گاڑیاں بھی جائے وقوع کی جانب روانہ کردیں گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں