کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور


لاہور(قدرت روزنامہ) کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیے گئے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوگئیں . ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی .


انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانتیں منظور کرلیں . ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ، کامران خان، محمد اویس سمیت 21 ملزمان شامل ہیں . ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں