دبئی سے کراچی آنے والے مسافر سے 49تولہ سونے کے زیورات برآمد
کراچی(قدرت روزنامہ) دبئی سے آنے والے مسافر سے 49 تولہ سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔پاکستان کسٹمز کی جانب سے جناح ٹرمینل بین الاقوامی آمد پر کارروائی کی گئی، جس میں دبئی سے پاکستان میں سونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد فیصل کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر سے ایک کروڑ 15لاکھ روپے مالیت کے سونے کے تیار زیورات برآمد ہوئے۔ پرواز ای کے 606 کے ذریعے نظام الدین براہوی نامی مسافر 49تولہ سونے کے زیورات کے ہمراہ کراچی پہنچا تھا، جس نے گرین چینل کے ذریعے نکلنے کی کوشش کی تھی۔
کسٹمز حکام نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی اسکیننگ کی، جس میں سونے کے زیورات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔حکام نے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔