فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی


لاہور (قدرت روزنامہ)فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی۔جسٹس علی باقر نجفی کے رخصت پر ہونے کی بنا پر کاز لسٹ کینسل کردی گئی اور اب اگلی سماعت کا تعین ہائیکورٹ آفس کرے گا۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل بینچ نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی اپیل پر سماعت کرنا تھی۔بینچ نے اپیل پر وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں، بچوں کو والدین کے جرم کی سزا نہیں دی جاسکتی۔ اپیل میں عدالت سے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور دونوں بچوں کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔