ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس میں سپریم کورٹ اپنی رائے کل سنائے گی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ اپنے رائے کل سنائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ اپنی محفوظ کردہ رائے کل ( 6 مارچ کو ) سنائے گی۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر 4 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف ریفرنس 2011 میں دائر کیا گیا تھا۔