بانی پی ٹی آئی نے کہا 7 سال مزید جیل میں رہوں گا لیکن ڈیل نہیں کروں گا، شیر افضل


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سات سال مزید جیل میں رہوں گا لیکن ڈیل نہیں کروں گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اسمبلی میں حزب اقتدار سے کسی صورت نہیں ملنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت مجھے سونپی گئی ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ واپس کیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی درپیش معاشی حالات سے نجات دلا سکتی ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شہرام ترکئی اور عاطف خان کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خط الیکشن کے آڈٹ سے متعلق لکھا ہے۔ شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔