پنجاب کابینہ کی حلف برداری آج، محکمہ داخلہ مریم نواز کے پاس رہے گا


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ کے ارکان آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جب کہ محکمہ داخلہ مریم نواز کے پاس رہے گا . 16 رکنی صوبائی کابینہ آج بدھ کی شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی .

اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب پلاننگ، اسپیشل انیشی ایٹو سی ایم سیکرٹریٹ، ماحولیات، جنگلات اور وائلڈ لائف کی وزیر ہوں گی . عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات ہوں گی جب کہ محکمہ داخلہ کاقلمدان وزیراعلیٰ مریم نواز خود پنے پاس رکھیں گی .
علاوہ ازیں عاشق حسین کرمانی زراعت، کاظم پیر زادہ ایر ی گیشن، عمران نذیر پرائمری ہیلتھ اور خواجہ سلمان سپیشلائزڈ ہیلتھ کے وزیر ہوں گے . طاہر خلیل سندھو انسانی حقوق کے وزیر جب کہ رمیش اروڑا اقلیتی امور کے وزیر ہوں گے .
ایجوکیشن کے وزیر رانا سکندر حیات، لوکل گورنمنٹ کے ذ یشان رفیق، مواصلات وتعمیرات کے وزیر صہیب بھرت ہوں گے . مائن اینڈ منرل کے وزیر شیر علی گورچانی، وزیر خوراک بلال یاسین، فیصل کھوکھر اسپورٹس اور بلال اکبر ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے . ق لیگ کے چوہدری شافع حسین وزیر صنعت وتجارت ہوں گے .
صوبائی کابینہ میں مزید 4 وزرا آئندہ 4 وز میں حلف اٹھائیں گے . علاوہ ازیں ایس اے پی ایم اور ایڈوائزر بھی شامل کیے جائیں گے . پرویز رشید پولیٹیکل اینڈ کلچرل افیئرز کے ایڈوائزرہوں گے جب کہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی میں سے ایک کاضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ آج کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں