وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور پر بات چیت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس میں سکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اہم ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی صورت حال اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت سازی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔