سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


پشاور(قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جمیعت علماء اسلام، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی پارٹیوں کو فریق بنایا گیا ہے .


درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں اب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں، مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل نشستوں کے تناسب سے دی جاتی ہیں لیکن سنی اتحاد کونسل کو نشستیں نہیں دی گئیں، الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستیں الاٹ کی جاسکتی ہیں، درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی جائے .
پی ٹی آئی کی درخواست پر سنی اتحاد کونسل کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کردی گئی . جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گے .

. .

متعلقہ خبریں