وزیراعظم کی زیر صدارت معیشت پر خصوصی اجلاس میں اسحاق ڈار کیوں شریک نہیں ہوئے ؟ مصدق ملک نے وجہ بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت پر خصوصی اجلاس میں اسحاق ڈار کیوں شریک نہیں ہوئے ؟ اس کی وجہ مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک نے بتا دی . انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معاشی ٹیم سے متعلق فیصلہ اسحاق ڈار کی مشاورت سے کریں گے .

اجلاس میں اسحاق ڈار طبیعت کی وجہ سے نہیں آئے تھے . انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا .

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ محمد اورنگزیب معیشت کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کریں گےغریب عوام کی خاطر آئی ایم ایف سے مشکل مذاکرات کرنے پڑتے ہیں . عوام کا مقدمہ کسی نے تو آگے لے کر جانا ہے .

پروگرام میں سینئررہنما پی ٹی آئی علی محمد خان اورسینئر صحافی اعزاز سید نے بھی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں