ورلڈ بینک کے سربراہان کی مراد علی شاہ کو مبارکباد


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر اور کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے۔
ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری آبپاشی نیاز عباسی بھی شریک ہوئے۔ورلڈ بینک کے سربراہان نے مراد علی شاہ کو وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیلاب اور دیگر مسائل پر سندھ کا ساتھ دینے پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر نے کہا کہ میں نے سکھر بیراج اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔
گلوبل ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی واٹر کارپوریشن ایک کمرشل ادارہ ہونا چاہیے، جبکہ اس کا فنانشل ماڈل بہترین اور جدید ہونا چاہیے۔