کراچی: اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کی فہرست جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں پرائس کنٹرول پروگرام شروع کر دیا گیا . کمشنر کراچی نے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا .

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ پرائس چیک کرے گی .
قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180روپے فی لیٹر، ہول سیل قیمت 188روپے فی لیٹر اور ریٹیل قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے . چینی کی ہول سیل قیمت 123 روپے فی کلو اور ریٹیل نرخ 130 روپے فی کلو رکھے گئے ہیں .
ایکس فلور مل آٹا فی کلو 120 روپے، ہول سیل میں 123روپے فی کلو اور ریٹیل میں 128روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے . فائن ایکس فلور مل آٹا فی کلو 130روپے، ہول سیل میں 133 روپے فی کلو اور ریٹیل میں 138روپے فی کلو جبکہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے .
بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1700، بکری کے گوشت کی فی کلو قیمت 1450 اور دنبے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1590 روپے مقرر کی گئی ہے .
زندہ فارمی مرغی کی قیمت 366 روپے فی کلو، ہول سیل 378 روپے فی کلو اور ریٹیل 386 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 598 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے . ترجمان کا کہنا ہے کہ کریانہ اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں