پاکستان میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن اس سے انکار نہیں ہوسکتا: فاطمہ بھٹو


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے بھٹو سزائے موت ریفرنس کیس میں عدالتی رائے پر ردعمل ظاہر کردیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انہوں نے اپنی اور بھائی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کے نظام میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
نامور لکھاری اور سماجی کارکن نے لکھا کہ پاکستانی عوام اور اس آج سپریم کورٹ نے پاکستان کے پہلے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم کے خلاف کی گئی تاریخی ناانصافی کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ ایسی ناانصافی دوبارہ نہ ہو تاکہ اس ملک کے شہری، یہ جان کر خود کو محفوظ سمجھیں، ملکی نظامِ انصاف میں تاخیرتو ممکن ہے لیکن پاکستان اور اس کے بچوں سے کبھی انصاف سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے بھائی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے نام کا بھی اضافہ کیا جو عندیہ دیتا ہے کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے بھی یہی خیالات ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سناتے ہوئے کہا کہ بھٹو کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں ملا، لاہور ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں کارروائی آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق آرٹیکل4، 9 ،10 اے کے مطابق نہیں تھی۔

Recent Posts

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

1 min ago

چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی

چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی…

11 mins ago

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے

لیڈز(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

14 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا…

23 mins ago

کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعہ، ہجوم میں ایسے واقعات سے خوفزہ ہوجاتی ہوں، ماہرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اداکار…

26 mins ago

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

32 mins ago