’نہ‘ کہنے کیلئے بلند حوصلہ، عظمت و وقار کی ضرورت ہوتی ہے: کنگنا رناوت


ممبئی(قدرت روزنامہ)اپنے خیالات کا بے باکی سے اظہار کرنے والی بالی ووڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ’نہ‘ کہنے کے لیے بلند حوصلہ، عظمت و وقار کی ضرورت ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اقرباپروری کے خلاف آواز اٹھانے والی اداکارہ نے ایک بار پھر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے پر بالی ووڈ کے ستاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر بالی ووڈ فنکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے ماضی کے اخبار کی ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے اپنا مقابلہ لتا منگیشکر سے کرتے ہوئے طویل پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے طویل پیغام میں لکھا کہ بالی ووڈ میں صرف میں اور لتا جی 2 ہی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے پیسوں کے عوض کسی شادی کی تقریب میں پرفارم نہیں کیا۔

انہوں نے لکھا کہ جب میں نے ایوارڈ شوز میں جانے سے انکار کیا تو، مجھے کئی ہٹ سانگز کی پیشکش بھی کی گئی۔
کنگنا کے مطابق پیسے اور شہرت کو ٹھکرانے کے لیے ایک مضبوط کردار و حوصلہ درکار ہوتا ہے۔ شارٹ کٹس کی اس دنیا میں نئی نسل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جو دولت دیانتداری میں ہے وہ ہی اصل دولت ہے۔

Recent Posts

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

8 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

16 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

32 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

51 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

59 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 hour ago