بالی ووڈ شخصیات نے امبانی دولہا دلہن کو کیا تحائف دیے؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)دنیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی دنیا کی کئی معروف شخصیات کی شرکت کی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
بھارتی ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات (پری ویڈنگ سرمنیز) میں دنیا کے بااثر بزنس ٹائیکونز، نامور کھلاڑیوں اور بھارتی فلم انڈسٹری کی تمام مشہور شخصیات کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں مدعو کیا۔
بالی ووڈ کی مشہور شخصیات مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ کا حصّہ بن کر کافی خوش نظر آئے۔آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر اپنی فیملی، عزیز واقارب، دوستوں کی جانب سے ناصرف لامحدود پیار ملا بلکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی جانب سے مہنگے تحائف بھی ملے۔
شاہ رخ خان اور گوری خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو ساڑھے 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت کی بینٹلی فلائنگ سپر کار تحفے میں دی۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے ہیرے اور سونے سے بنی بھگوان گھنیش اور لکشمی کی مورتی تحفے میں دی ہے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے آننت امبانی کو جارڈن برانڈ کے جوتے جبکہ رادھیکا مرچنٹ کو گوچی کا ڈائمنڈ سے بنا بیگ گفٹ کیا ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل
کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے آننت امبانی کو ڈولچی اینڈ گبانہ کا ہیروں سے بنا بریس لیٹ اور رادھیکا مرچنٹ کو مکی موٹو برانڈ کا ہیروں سے بنا خوبصورت ہار گفٹ کیا ہے۔
سلمان خان
سلمان خان نے آننت امبانی کو پیٹک فلپ برانڈ کی مہنگی گھڑی اور رادھیکا مرچنٹ کو سیرین برانڈ کے ہیروں سے بنے جھمکے تحفے میں دیے۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا نے آننت امبانی کو اسمتھ سن برانڈ کا ہیروں سے بنا بریس لیٹ جبکہ رادھیکا مرچنت کو شوان کا محدود پیمانے پر دستیاب مہنگا ترین پرفیوم تحفے میں دیا ہے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکاپڈوکون
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو کارٹیئر برانڈ کی گھڑیاں تحفے میں دی ہیں۔
کارتک آریان
کارتک آریان نے آننت امبانی کو ایک مہنگی گھڑی جبکہ رادھیکا مرچنٹ کو برنیلو برانڈ کا ہیروں سے بنا گلے کا ہار تحفے میں دیا ہے۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت
شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے آننت امبانی کو ڈیوڈ آف کول واٹر برانڈ کا مہنگا ترین پرفیوم اور رادھیکا مرچنٹ کو راویلا برانڈ کا سرخ ہیروں سے بنا ہار تحفے میں دیا ہے۔
اجے دیوگن اور کاجول
کاجول اور اجے دیوگن نے آننت امبانی کو رولیکس برانڈ کی ہیروں سے بنی گھڑی تحفے میں دی جبکہ رادھیکا مرچنٹ کو ایکوا دی فارما برانڈ کا مہنگا ترین پرفیوم سیٹ گفٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 سالہ اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔