عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی جاسوسی فلم کا آغاز رواں برس ہوگا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی جاسوسی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس ہوگا۔یش راج فلمز کے سی ای او اکشھائے ودھانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں عالیہ بھٹ کو اپنے ساتھ ملانے پر بہت خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی فلم کے متعلق بہت ساری باتیں طے کرلی گئی ہیں اور عالیہ بھٹ ایک نئی جاسوسی دنیا کو لیڈ کریں گی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ کے ساتھ نئی فلم میں بالی وڈ اداکار شروری واگھ ساتھ ہوں اور فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ یش راج فلمز کے زیر تحت متعدد جاسوسی بلاک بسٹرز بن چکی ہیں جس میں ٹائیگر سیریز، وار سیریز اور اب پٹھان سیریز بھی شروع ہوئی ہے۔