نئی دہلی(قدرت روزنامہ) عام طور پر لوگ ناشتے سے پہلے نہاتے ہیں مگر کچھ لوگ گاہے ناشتے کے بعد بھی نہاتے ہیں، بالخصوص چھٹی کے دن . ایسے لوگوں کو ایک آیورویدک ڈاکٹر نے بری خبر سنا دی ہے .
انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت کی ڈاکٹر ریکھا رادھا مونی کا کہنا ہے کہ ناشتے کے فوری بعد نہانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے چنانچہ اس سے اجتناب برتنا چاہیے .
ڈاکٹر ریکھا کہتی ہیں کہ نہانے سے ہمارا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے . جسم کا درجہ حرارت کم ہونے کا مطلب ہے کہ جسم میں خون کی گردش اور اس کی جذب کرنے کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے . نتیجتاً کھانا ہضم ہونے کا پراسیس بری طرح متاثر ہوتا ہے . آیورویدا میں کھانے کے فوری بعد نہانا ’گناہ‘ سمجھا جاتا ہے . اسی طرح کھانے سے فوراً پہلے بھی نہیں نہانا چاہیے . نہانے کے لیے کھانے سے ایک سے تین گھنٹے پہلے کا وقت بہترین ہوتا ہے .