کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں نرسری تا تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا . محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال کا شیڈول تیار کرلیا، جس کے مطابق اسکول اور کالجوں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا جب کہ نرسری سے تیسری جماعت تک کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
شیڈول کے مطابق چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 15 سے 27 اپریل تک ہوں گے . نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
محکمہ تعلیم نے میٹرک کے نتائج کا اعلان 31 جولائی تک کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ انٹر کے نتائج کا اعلان 31 اگست تک کیا جائے گا . امتحان میں 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد کنسٹرکٹڈ اور 40 فیصد ایکسٹینڈڈ سوالات دیے جائیں گے .
سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 3131 جولائی تک ہوں گی جب کہ موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی .