اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، تین دہشتگرد گرفتار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد کرلیا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد ہوا ہے۔
سید خالد ہمدانی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی اور خودکار ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔