پی ٹی آئی کا پنجاب کی مخصوص نشستوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ لاہور ہائی وکرٹ میں چیلنج کریں گے۔ اس حوالے سے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، ہماری ٹیم آج ہی لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کو چیلنج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ فارم 45 کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ مخصوص نشستوں کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں تھا، جس کا فیصلہ وفاق اور کے پی میں اسمبلی پر لاگو ہوگا ۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے ہیں، جسے پھر چیلنج کردیا گیا ہے، اب دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں کون ہوگا، اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ اور ان کے قریبی لوگ کرتے ہیں۔ شیر افضل مروت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن بننے جارہے ہیں۔ ان کی نامزدگی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کی ہے۔

Recent Posts

آئرلینڈ کیخلاف شکست، بابر اعظم نے وجہ خراب باؤلنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے…

9 mins ago

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)28 پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردری کی بنیاد پر ایرانی جیلوں سے…

25 mins ago

آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران بابر اعظم کا نیا عالمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران قومی…

31 mins ago

پی آئی اے عملہ بچے کی میت طیارے میں رکھنا بھول گئی، والدین صدمے میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلگت بلتستان میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں اسلام آباد…

45 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کی…

56 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت کے ساتھ بات چیت…

1 hour ago