غزہ میں رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی جائے، پاکستان

اسلام آبادپشاور(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی جائے . ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان اور یورپی یونین کے مابین سیاسی مذاکرات کا نواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کی، یورپی یونین کی طرف سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اینریک مورا نے قیادت کی .

انہوں ںے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان اور یورپی یونین کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا . افغانستان کے معاملے پر انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر حکومت نے افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے . زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان جدہ میں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ رمضان میں جنگ بندی پر عمل کیا جائے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے، ان کا قتل عام کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں