صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی . ترجمان کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے .


علاوہ ازیں صدر مملکت نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری بھی دے دی .
صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں