سندھ

بینک اکاؤنٹس میں زکوۃ کی کٹوتی کیلئے نصاب مقرر


کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہجری سال 1445-46 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔نئے نصاب کے مطابق بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی، اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کے لیے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق زکوۃ کی کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی۔
اس کٹوتی کا اطلاق نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاؤنٹس اور ڈپازٹس پر ہوگا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں