خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج سے متعلق پلان تیار


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج سے متعلق پلان تیار کر لیا . وزیر خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور رمضان پیکج سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے .


ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے مختص کیے ہیں، رمضان پیکج سے 6 لاکھ 37 خاندان مستفید ہوں گے .
انہوں نے کہا کہ فی خاندان کو 10 ہزار روپے کے چیکس دیے جائیں گے، رقوم کی ادائیگی احساس پروگرام کے تحت کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں