حکومتی عہدے آنے جانے والی چیزیں ہیں، مشتاق غنی


پشاور(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ حکومتی عہدے آنے جانے والی چیزیں ہیں . پشاور سے اپنے بیان میں سابق اسپیکر نے کہا کہ بطور وزیر، اسپیکر اور نگراں گورنر کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں .

بانی پی ٹی آئی نے اعتماد کیا .
مشتاق غنی نے کہا کہ پارٹی قیادت سے کوئی شکوہ نہیں . ہم سب کا مقصد عوامی خدمت ہے، جس کا اصل مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں آئے ہیں .
انہوں نے کہا کہ حکومتی ذمہ داریوں کے ساتھ بھی اپنے لوگوں کی خدمت کی ہے . بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی یہ سلسلہ اسی تسلسل سے جاری رہے گا . مشتاق غنی نے کہا کہ بطور رکن پارٹی کی نمائندگی اور اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے صف اول کا کردار ادا کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں