وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کا سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے دیگر صوبوں میں موجود تمام سرکاری گاڑیاں واپس بلوچستان طلب کرنے کا حکم دیا ہے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ایک مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سرکاری گاڑیوں کے غلط اور غیر ضروری استعمال پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے سے باہر حکومت بلوچستان کی تمام سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے مطابق اب حکومت بلوچستان کی سرکاری گاڑیاں دوسرے صوبوں میں استعمال نہیں ہوں گی تاہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سے این او سی لینی ہوگی حکم نامے کے مطابق کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر بھی سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کر سکے گا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں جسے غلط استعمال ہونے نہیں دیں گے .

.

.

متعلقہ خبریں