وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کا سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے دیگر صوبوں میں موجود تمام سرکاری گاڑیاں واپس بلوچستان طلب کرنے کا حکم دیا ہے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ایک مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سرکاری گاڑیوں کے غلط اور غیر ضروری استعمال پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے سے باہر حکومت بلوچستان کی تمام سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے مطابق اب حکومت بلوچستان کی سرکاری گاڑیاں دوسرے صوبوں میں استعمال نہیں ہوں گی تاہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سے این او سی لینی ہوگی حکم نامے کے مطابق کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر بھی سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کر سکے گا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں جسے غلط استعمال ہونے نہیں دیں گے ۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago