بلوچستان میں بحالی امن کیلئے لیویز ، پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا،سرفراز احمد بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بحالی امن سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے لیویز ، پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور سول فورسز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے جدید تربیتی کورسز متعارف کرائیں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بحالی امن کے لئے ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھیں گے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے وزیر اعلٰی بلوچستان نے مچھ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبے کا اعلٰی ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی جیل پولیس عبدالخالق شیخ، آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع الدین کاسی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد ڈوگر، ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب الله خان کی شرکت کی

. .

متعلقہ خبریں