آرمی چیف کاآواران دورہ، سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ، کسانوں کی فلاح و بہبود کی یقین دہانی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ضلع آواران کے دورے کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی .

اس کے علاوہ آرمی چیف کوپاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی . آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کی . جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کسانوں کو سلامتی اور فلاح وبہبود کیلئے فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی . آرمی چیف نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں