آرمی چیف کاآواران دورہ، سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ، کسانوں کی فلاح و بہبود کی یقین دہانی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ضلع آواران کے دورے کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ آرمی چیف کوپاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کی۔جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کسانوں کو سلامتی اور فلاح وبہبود کیلئے فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔آرمی چیف نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

5 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

14 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

17 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

26 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

29 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

38 mins ago