کابینہ کی تشکیل سینٹ کے ضمنی انتخابات اوراتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہوگی، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی سب جماعتوں سے بات کرے گی، امید ہے آصف علی زرداری کثرت رائے سے صدر منتخب ہونگے . انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں سب کو ساتھ لیکر چلنے کے حق میں ہیں، جمعیت کی صوبائی قیادت اور مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخابات میں ساتھ دینے کے حوالے سے بات ہوئی ہے .

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل سینٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد ہوگی، کابینہ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کرکے تشکیل دیں گے . سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت سازی کے حوالے سے قائم کمیٹی وزارتوں کا فیصلہ کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں