کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی سب جماعتوں سے بات کرے گی، امید ہے آصف علی زرداری کثرت رائے سے صدر منتخب ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں سب کو ساتھ لیکر چلنے کے حق میں ہیں، جمعیت کی صوبائی قیادت اور مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخابات میں ساتھ دینے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل سینٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد ہوگی، کابینہ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کرکے تشکیل دیں گے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت سازی کے حوالے سے قائم کمیٹی وزارتوں کا فیصلہ کرے گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…
لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…
لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…
لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…