وزیر اعلیٰ نے گیس اور بجلی کی عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا، جی ایم سوئی سدرن اور سی اے او کیسکو طلب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گیس اور بجلی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے جی ایم سوئی سدرن اور سی ای او کیسکو کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے سی ایم چیمبر میں عوامی شکایات کے حوالے سے دونوں ذمہ داران موقف دیں گے، اس دوران اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود ہوں گے۔