حب، چھالیہ بردار گاڑی ڈرائیور اور ساتھی کا اغواء، دو طرفہ مقابلے میں دو مسلح افراد جاں بحق


حب(قدرت روزنامہ)ساکران پولیس تحفط فراہم کرنے میں ناکام عوام نے خود ہتھیار اٹھالیئے . سسی پنوں روڈ پر چھالیہ بردار گاڑی ڈرائیور اور ساتھی سمیت اغواء کے بعد دو طرفہ مقابلہ دو اغواء کار جاں بحق ایک فرار ہو گیا .

دونوں مغوی بازیاب گاڑی کا سراغ نہ مل سکا مقابلے میں جاں بحق مسلح افراد کا تعلق کراچی سے بتایاجاتا ہے اس حوالے سے حب کے نواحی علاقہ ساکران سے آمد ہ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گئے سسی پنوں روڈ پر حسن پیر ایریا سے تین مسلح افراد نے سسی پنوں عباسی پولیس چیک پوسٹ کراس کر کے براستہ ساکران کراچی جانے والی چھالیہ بردار ایک گاڑی کو ڈرائیور اور اسکے ساتھی کے ہمراہ اغواء کر لیا تاہم گاڑی اور مال مالکان کو واقعہ کی اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے گاڑی اور مغویان کی تلاش شروع کردی اسی اثناء پر اُنکا سامنا مسلح افراد سے ہو گیا اور فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں دو مسلح افراد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مبینہ اغواء کا کی شناخت محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرا نامعلوم ہے واضح رہے کہ حالیہ دنوں حب اور ساکران میں لوٹ مار اغواء اور قتل کی وارداتوں کی ایک لہر آئی ہوئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے روک تھام کے حوالے سے مکمل خاموشی ہے عدم تحفظ کی وجہ سے لوگوں نے خود ہتھیار اٹھا لیئے ہیں عوامی حلقوں نے ضلع حب کے موجودہ ایس پی پولیس کی جانب سے پولیس کے غیر فعال کردار اور پولیس نفری کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کے بجائے چوکیاں قائم کر کے مال کمانے کے کام پر لگانے پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں