حب، چھالیہ بردار گاڑی ڈرائیور اور ساتھی کا اغواء، دو طرفہ مقابلے میں دو مسلح افراد جاں بحق


حب(قدرت روزنامہ)ساکران پولیس تحفط فراہم کرنے میں ناکام عوام نے خود ہتھیار اٹھالیئے۔سسی پنوں روڈ پر چھالیہ بردار گاڑی ڈرائیور اور ساتھی سمیت اغواء کے بعد دو طرفہ مقابلہ دو اغواء کار جاں بحق ایک فرار ہو گیا۔دونوں مغوی بازیاب گاڑی کا سراغ نہ مل سکا مقابلے میں جاں بحق مسلح افراد کا تعلق کراچی سے بتایاجاتا ہے اس حوالے سے حب کے نواحی علاقہ ساکران سے آمد ہ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گئے سسی پنوں روڈ پر حسن پیر ایریا سے تین مسلح افراد نے سسی پنوں عباسی پولیس چیک پوسٹ کراس کر کے براستہ ساکران کراچی جانے والی چھالیہ بردار ایک گاڑی کو ڈرائیور اور اسکے ساتھی کے ہمراہ اغواء کر لیا تاہم گاڑی اور مال مالکان کو واقعہ کی اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے گاڑی اور مغویان کی تلاش شروع کردی اسی اثناء پر اُنکا سامنا مسلح افراد سے ہو گیا اور فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں دو مسلح افراد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مبینہ اغواء کا کی شناخت محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرا نامعلوم ہے واضح رہے کہ حالیہ دنوں حب اور ساکران میں لوٹ مار اغواء اور قتل کی وارداتوں کی ایک لہر آئی ہوئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے روک تھام کے حوالے سے مکمل خاموشی ہے عدم تحفظ کی وجہ سے لوگوں نے خود ہتھیار اٹھا لیئے ہیں عوامی حلقوں نے ضلع حب کے موجودہ ایس پی پولیس کی جانب سے پولیس کے غیر فعال کردار اور پولیس نفری کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کے بجائے چوکیاں قائم کر کے مال کمانے کے کام پر لگانے پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

عید قربان کے لیے جانور لانے والا بیوپاری کانگو وائرس سے جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری…

8 mins ago

عالمی قیام امن کے لیے اقوام متحدہ سے دیرینہ وابستگی پر فخر ہے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن کی حفاظت کرنے والوں کے…

13 mins ago

عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کا حملہ، لائیو اسٹاک ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے اور ہلاکتوں کے بعد اس وائرس…

20 mins ago

آڈیو لیکس کیس: غیر قانونی سرویلنس جرم، قانون میں سزا موجود ہے، جسٹس بابر ستار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس…

28 mins ago

وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم…

34 mins ago

پاکستان ایک اور جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک اور جدید مواصلاتی سٹیلائٹ 30 مئی کو خلا میں بھیج…

35 mins ago