ایکتا کپور کی نظر انتخاب، پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ کا دوسرا جنم جلد متوقع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں دیکھے جاتے ہیں اور ہمارے پاس ایسے ڈرامے ہیں جنہوں نے ماضی قریب میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
جہاں تک ویورشپ کا تعلق ہے ریکارڈ توڑ ’تیرے بن‘ نے تو ہنگامہ ہی مچا دیا تھا۔ اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اسے بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔
کیا بھارت کے عام شائقین اور کیا معروف شوبز شخصیات سب ہی یکساں طور پر ’تیرے بن‘ کے سحر میں مبتلا ہوئے۔
20 2 1 300x180
یمنیٰ اور وہاج بھارت میں بڑے پیمانے پر مشہور ہوئے۔ تاہم ڈرامے کا پلاٹ بھی اس وقت تبدیل کیا گیا جب بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے شائقین نے متنازعہ اسٹوری لائن پر شور بپا کیا۔
اب ایسا لگتا ہے کہ ’تیرے بن‘ ہندوستانی ناظرین کے لیے ان کی ڈرامہ معروف ڈرامہ ساز و ہدایت کار ایکتا کپور کے ذریعے ایک نیا جنم لینے والا ہے۔
20 3 1 300x180
شنید ہے کہ ایکتا کپور ’تیرے بن‘ کا ری میک بنانا چاہتی ہیں جس کا نام ’تیرے بن‘ ہی ہوگا۔ یہ ڈرامہ بھارت میں کلرز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا اور میرب کا کردار ادا کرنے کے لیے کچھ چہرے پہلے چنے جاچکے ہیں۔
ظاہر ہے یہ کزنز کے درمیان محبت کی کہانی نہیں ہوگی اس لیے اس میں کچھ تبدیلیاں آسکتی ہیں کیوں کہ ہندو دھرم میں کزنز کی آپس میں شادی کی اجازت نہیں۔
20 4 1 300x180
بھارت کے معروف اداکار جیتیندر کی صاحبزادی ایکتا کپور کی عقابی نظریں اس ڈرامے کی ہیروئن کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ پر مرکوز ہیں جن سے اس حوالے سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔ تاہم غالب امکان یہ ہے کہ کنیکا کو اس رول کے منتخب کرلیا جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ’تیرے بن‘ کا ہندوستانی ورژن کتنی دھوم مچاتا ہے۔